ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیراعلانیہ جائیدادمعاملے میں تیجسوی یادو اوررابڑی دیوی سے محکمہ انکم ٹیکس کی پوچھ تاچھ 

غیراعلانیہ جائیدادمعاملے میں تیجسوی یادو اوررابڑی دیوی سے محکمہ انکم ٹیکس کی پوچھ تاچھ 

Wed, 30 Aug 2017 11:21:57    S.O. News Service

پٹنہ،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)غیراعلانیہ جائیداد معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس نے بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کی ہے۔اس معاملے کو بی جے پی کے لیڈرسشیل مودی کے لالو یادو کے خاندان کے خلاف انکشاف کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔اس پورے معاملے کے بعدبہار میں نتیش کمار نے آرجے ڈی سے ناطہ توڑکربی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دی۔نتیش کمار مسلسل بدعنوانی کے الزامات میں گھرے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی سے صفائی مانگ رہے تھے لیکن جب انہوں نے کسی طرح کی صفائی نہیں دی تب نتیش کمار نے آر جے ڈی اور کانگریس سے اتحاد توڑکر وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اسی معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی ان کے شوہر شیلیش کمار سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔بتا دیں کہ محکمہ انکم ٹیکس لالو پرساد اور ان کے خاندان کی طرف سے گمنام پراپرٹی معاملے میں دہلی اور پٹنہ میں مہنگی املاک خریدنے کے لئے فرضی کمپنیوں کے استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔


Share: